15 نومبر 2014 - 19:40
آیت اللہ بشیر نجفی کا بیروت میں استقبال+ تصاویر

نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی طبی معاینہ کروانے کے لیے لبنان پہنچے جہاں ان کا دینی اور سیاسی شخصیات نے استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی طبی معاینہ کروانے کے لیے لبنان پہنچے جہاں ان کا دینی اور سیاسی شخصیات نے استقبال کیا۔
تحریک آمل کی مجلس کے اسپیکر ’’نبیہ بری‘‘ کے نمائندے ’’ہانی القبیسی‘‘ اور حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نمائندے ’’محمد کوثرانی‘‘ نے بیروت کے ایئر پورٹ پر آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا استقبال کیا۔
لبنان کی شیعہ علما کونسل کے نائب صدر ’’شیخ عبد الامیر قبلان‘‘ کے نمائندے ’’شیخ احمد قبلان‘‘، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ’’محمد فتحعلی‘‘، لبنان میں عراق کے سفیر ’’رعد محمد رشاد الالوسی‘‘ اور کئی مذہبی علماء نے ان کے استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی کے بیٹے شیخ علی نجفی نے تمام سیاسی اور مذہبی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد لبنان میں میڈیکل ٹسٹ کروانے کے لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ بشیر نجفی کا چند ماہ قبل نجف اشرف کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا جبکہ وہ آج اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے لبنان پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲